کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ای کیریٹرز پرائیوٹ لمیٹڈ کے سی ای او سمیر شمسی اور سید ناصر وجاہت جنرل سیکریٹری اے ایم پی اے کے ‘بی ڈی ایف‘ کونکلیو پاکستان کی جانب سے میریٹ ہوٹل کراچی میں ایک ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ کونکلیو 3.0‘ چیمپینز آف پاکستان کی کامیابی کے بعد یہ 4.0 ان کی جانب سے پاکستان کی آرٹس اینڈ کلچر برادری کو خراج تحسین پیش کرنے کا تسلسل ہے۔ تقریب میں پاکستانی میڈیا کی نامور ہستی‘ ہم نیٹ ورک کی صدر سلطانہ صدیقی کو ان کی وسیع تر بنیادوں پر میڈیا انڈسٹری اور ملک کے لئے کی جانی والی خدمات کے اعتراف میں اعزاز سے نوازا گیا۔ اس خصوصی تقریب میں مشہور و معروف سماجی و کارپوریٹ شخصیات اور میڈیا نے شرکت کی۔ تقریب میں نادیہ حسین اور انعم تنویر سمیت بہت سی دیگر نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر برائے ثقافت، سیاحت، نوادرات اور آرکائیو سردار علی شاہ تھے۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کے بعد قومی ترانہ پیش کیا گیا۔ سمیر شمسی‘ بانی اور سی ای او ای کیریٹرز پرائیوٹ لمیٹڈ نے افتتاحی خطاب کیا‘ ان کے بعد ذیشان الطاف لویا‘ شیخ امتیاز حسین اور سید نصیر وجاہت نے تقاریر اور پریذنٹیشن پیش کیں۔ ڈاکٹر سکندر علی شیخ نے اس موقع پر سلطانہ صدیقی کے اعزاز میں ایک نظم پیش کی جس کے بعد کونکلیو پاکستان 4.0 آرٹس اینڈ کلچر کا اعلان کیا جو نومبر 2021ء میں منعقد کیا جائے گا۔ تقریب کا اختتام وہاج فاروقی اور اس کی ٹیم کی براہ راست پرفارمنس کے ذریعے ہوا جس کے بعد حاضرین کے لئے پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا تھا۔ کونکلیو پاکستان کے عشائیے کے لئے ناہید پی کے کا تعاون حاصل تھا جب کہ یہ تقریب فیضان اسٹیل ‘ای کیریٹرز پرائیوٹ لمیٹڈ اور امریکہ پاکستان بزنس ڈیولپمنٹ فورم کے اشتراک سے پیش کی گئی۔ ایونٹ کی پی آر کی ذمہ داری اسٹار لنکس پی آر اینڈ ایونٹس نے ادا کی۔