تازہ ترین
Home / Home / ایڈن گلیم ہائی سکول لاہور میں سالانہ تقریبِ تقسیمِ انعامات کا انعقاد، اکبر بٹ اور چوہدری شہباز کی خصوصی شرکت

ایڈن گلیم ہائی سکول لاہور میں سالانہ تقریبِ تقسیمِ انعامات کا انعقاد، اکبر بٹ اور چوہدری شہباز کی خصوصی شرکت

 

 

 

 

تقریب میں محمد اکبر بٹ، چوہدری شہباز احمد، ڈاکٹر شاہد استقلال، رحمت علی بلا کی بطور مہمانِ خصوصی شرکت

لاہور (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) ایڈن گلیم ہائی سکول میں سالانہ تقریبِ تقسیمِ انعامات نہایت جوش و خروش اور شاندار انداز میں منعقد کی گئی، تقریب کا انعقاد چیف ایگزیکٹو محمد اسماعیل کی زیرِ سرپرستی کیا گیا جس میں طلبہ، اساتذہ، والدین اور معزز مہمانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمانانِ خصوصی میں صدر پاکستان تاجر گروپ محمد اکبر بٹ، وائس چیئرمین واسا چوہدری شہباز احمد، چیف ایگزیکٹو نظام ٹی وی ڈاکٹر شاہد استقلال، رحمت علی بلا شامل تھے، مہمانانِ گرامی نے تعلیمی، اہم نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ و طالبات میں انعامات اور اسناد تقسیم کیں، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمانانِ خصوصی نے طلبہ کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ تعلیم ہی ترقی اور کامیابی کی بنیاد ہے، اور ایسے تعلیمی ادارے معاشرے کی مثبت تشکیل میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، انہوں نے اسکول انتظامیہ اور اساتذہ کی کاوشوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا، چیف ایگزیکٹو محمد اسماعیل نے اپنے خطاب میں کہا کہ ادارے کا مقصد طلبہ کو معیاری تعلیم کے ساتھ بہترین اخلاقی تربیت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ مستقبل میں ملک و قوم کا نام روشن کر سکیں، تقریب کے اختتام پر طلبہ نے رنگا رنگ ٹیبلوز اور ملی نغمے پیش کیے جنہیں حاضرین نے بے حد سراہا، جبکہ کامیاب تقریب کے انعقاد پر والدین اور شرکاء نے اسکول انتظامیہ کی کوششوں کو قابلِ ستائش قرار دیا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

اسلام آباد ایونٹ سے پاکستان کی سفارتی کامیابی واضح، عوامی ریلیف اولین ترجیح ہے۔ شرجیل انعام میمن

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے