تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ایڈیشنل آئی جی کراچی نے صحافی اطہر متین کے قتل کی تحقیقات کیلئے ڈی آئی جی ویسٹ کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دیدی

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے صحافی اطہر متین کے قتل کی تحقیقات کیلئے ڈی آئی جی ویسٹ کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دیدی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے صحافی اطہر متین کے قتل کی تحقیقات کیلئے ڈی آئی جی ویسٹ کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دیدی۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کی الیکٹرونک میڈیا کے بیورو چیف سے ملاقات۔ملاقات کے آغاز میں سینئیر صحافی اطہر متین کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی گئی۔

مزید پڑھیں: سیالکوٹ تھانہ موترہ پولیس کی کاروائی ایک ملزم گرفتار ناجائز اسلحہ اور گولیاں برآمد، مقدمہ درج
https://www.nopnewstv.com/in-sialkot-motra-police ‎

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے صحافی اطہر متین کے قتل کی تحقیقات کیلئے ڈی آئی جی ویسٹ کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دیدی۔ ایس ایس پی اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ اور ایس ایس پی سینٹرل تحقیقاتی ٹیم کا حصہ ہونگے۔ فائرنگ کے واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائیگا۔ میڈیا کا کردار بلاشبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، پولیس اور میڈیا کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

کراچی پولیس میں تھانے کی سطح پر نفری میں اضافے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ تھانوں میں عملے کی تربیت اور ایس ایچ او کی کارکردگی کی جانچ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، کارکردگی نہ دکھانے والے تھانیداروں کو عہدے سے ہٹا دیا جائیگا۔ مقدمات کے اندراج کے معاملے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی، فوری مقدمہ نہ کرنے والے ایس ایچ اوز کیخلاف سخت محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ منشیات کے عادی افراد نشے کے حصول کیلئے وارداتیں کرتے ہیں، نشے کے عادی افراد کے علاج اور بحالی کے مراکز کا قیام ناگزیر ہے۔ کمیونیٹی پولیسنگ انتہائی اہم ہے، عوام اور پولیس میں فاصلوں کو کم کئے بناء خاطر خواہ نتائج کا حصول ممکن نہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

عید پر غریبوں، معذوروں، بیواؤں اور یتیموں کو بھی عید کی خوشیوں میں شامل کریں۔ اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل ہوگی

زندگی میں سب سے زیادہ سکون انسانیت کی خدمت کرنے میں ہے: ڈاکٹر غلام مرتضیٰ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے