تازہ ترین
Home / اہم خبریں / عمران خان کو مولانا فوبیا ہوچکا ہے، نااہل حکمرانوں کا ناطقہ بن کرکے دم لیں گے۔ علامہ راشد محمود سومرو

عمران خان کو مولانا فوبیا ہوچکا ہے، نااہل حکمرانوں کا ناطقہ بن کرکے دم لیں گے۔ علامہ راشد محمود سومرو

کراچی/ سکھر (نوپ نیوز) جمعیت علمائے اسلام صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے سلیکٹڈ وزیراعظم عمران کی جانب سے مولانا فضل الرحمن کیخلاف لفظی نشتر بازی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان سارے سہاروں کے باوجود رسوا ہو رہے ہیں انہیں مولانا فوبیا ہوچکا ہے، اپنی ناکامی اور خفت چھپانے کیلئے پھر سے کنٹینر پر چڑھنے کی تیاری کر رہے ہیں، مولانا فضل الرحمان اجلے کردار کے مالک اور عوام کے دلوں پر حکمرانی کرتے ہیں، مولانا فضل الرحمن ان حکمرانوں کو بھاگنے کا راستہ نہیں دیں گے بلکہ نااہل حکمرانوں کا ناطقہ بن کرکے دم لیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو آئی خیرپور اور دادو کے زیر اہتمام عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ نااہل وزیراعظم نے پاکستان کا بیڑا غرق کر دیا ہے، عمران نیازی نعرہ ریاست مدینہ کا لگا کر مثالیں مغرب کی دیتے ہیں، قوم کے ساتھ جھوٹ بول کر ایک کروڑ نوکریوں اور 50 لاکھ گھر دینے کی بات کرکے مہنگائی بھوک بدحالی میں جکڑ دیا ہے، بڑی بدقسمتی ہے کہ ملک پر ذہنی بیمار معذور لوگ مسلط کرکے تباہی کے دہانے پر کھڑا کر دیا گیا ہے، مولانا راشد محمود سومرو کا کہنا تھا کہ اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے، اسلام انسان کو انسان بناتا ہے، آج کے مسلمان اس لئے ظالم جابر غاصب بنے ہوئے ہیں کیونکہ انہوں نے اسلامی تعلیمات کو چھوڑ دیا ہے انہوں نے کہا کہ اسلام راستہ سے پتھر ہٹانے پر بھی اجر دیتا ہے، صفائی کو نصف ایمان قرار دیتا ہے۔ دین اسلام ہمیں اقلیتوں کے جان، مال، عزت و آبرو کی چوکیداری اور تحفظ کا درس دیتا ہے۔

 

مزید پڑھیں: ایڈیشنل آئی جی کراچی نے صحافی اطہر متین کے قتل کی تحقیقات کیلئے ڈی آئی جی ویسٹ کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دیدی
https://www.nopnewstv.com/additional-ig-karachi-forms

آج کا مسلمان اتنا بےحس ہوگیا ہے کہ وہ ملک کے خزانہ کو تو لوٹتا ہے غریبوں کے حقوق تو غضب کرتا ہے لیکن معصوم بچیوں کی عزتیں اور غریبوں کی جان بھی ان کے شر سے محفوظ نہیں، اس کی بنیادی وجہ اسلامی تعلیمات سے دوری ہے۔ حیرت ہے کہ آج وزیراعظم بھی مدینہ کی ریاست کی بات کرتا ہے لیکن مثالیں مغرب کی پیش کرتا ہے۔ اسلامی ریاست میں تو کتا بھی بھوکا نہیں رہتا تھا یہاں تو بے روزگاری اور بھوک کی وجہ سے لوگ خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اصل نعرے کی طرف آنا ہوگا جو قیام پاکستان کے وقت دیا گیا تھا کہ پاکستان کا مطلب کیا لاالہ الالله ہم آئین، جمہوریت پارلیمینٹ اور ووٹ کی پرچی کے ذریعہ اس ملک میں قرآن کا قانون نافذ کرنا چاہتے ہیں، 74 سالوں سے قوم کو جن نعرون پر بے وقوف بنایا گیا اب اس کی مزید گنجائش نہیں ہے، مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں پاکستان کا عوام اب اپنے حقوق کے لئے بیدار ہوچکے ہیں اور اپنے حقوق کے حصول تک وہ اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، انہوں کہا کہ نااہل، نالائق، حکمرانوں کے خلاف 23 مارچ کو لاکھوں افراد مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں اسلام آباد کا رخ کریں گے، اس موقع اجتماعات سے مولانا منظور احمد سومرو، مولانا عبد اللہ پہوڑ، مولانا محمد رمضان پھلپوٹو، مولانا اقبال احمد، مولانا مسعود احمد، مفتی طاھر ہالیجوی، مولانا انور کوہارو، مولانا جمال مصطفی بیروی، مولانا احسان گھنبیر و دیگر عہدیداران نے بھی خطاب کیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے