تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سے 63 سال کرنے کی نئی پالیسی

ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سے 63 سال کرنے کی نئی پالیسی

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سے 63 سال کرنے کی نئی پالیسی پر صوبائی اور وفاق کے درمیان باہمی مشاورت شروع ہوگئی ہے۔ صوبائی حکومت پہلے سے ہی محکمہ تعلیم میں مڈیکل کی بنیادوں پرریٹائرمنٹ لینے پر پابندی عائد کررہی ہے جبکہ میدیکل کی بنیادوں پر ریٹائر منٹ لینے پر پابندی دوسرے محکموں تک توسیع دینے کے علاوہ 60 سال سے قبل ریٹائرمنٹ لینے پر بھی پابندی عائد کرنے کی تجویز پر غور کیا جارہا ہے اور وفاق کی جانب سے ممکنہ طور پر منظوری کے بعد نئے بجٹ کے موقع پر اس کا باقاعدہ طور پر اعلان کردیا جائے گا۔ صوبے میں ریٹائرڈ ملازمین کی تعداد ایک لاکھ چالیس ہزار ہے اور ہر سال دس ہزار کا اضافہ ہورہا ہے جس سے حکومت کو کروڑوں روپے کی ادائیگی کرنی پڑرہی ہے۔ ریٹائرمنٹ کی نئی پالیسی 60 سے 63 سال کرنے کی سفارشات محکمہ خزانہ کی جانب سے تیار کی گئی تھی ۔ذرائع نے بتایا کہ 60 سے 63 سال ریٹائرمنٹ کی عمر کے بارے میں وفاقی حکومت کو اعتماد میں لینے کا عمل شروع کردیا ہے اور باہمی مشاورت اس ضمن میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ، محکمہ قانون، محکمہ خزانہ اور وفاقی وزارتوں سے شروع کردیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ہائیکورٹ ایمپلائز الیون نے سجاس کو 83 رنز سے شکست دے دی، ہارون مروت کی شاندار سنچری، ساجد علی پیچوہو کی برق رفتار نصف سنچری، آصف موسیٰ کے 43 رنز

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) نیا ناظم آباد اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے دوستانہ کرکٹ میچ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے