گجرات (رپورٹ: مرزا عادل رحمان) آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او گجرات سید علی محسن کی ہدایت پر پولیس افسران کیلئے ایڈوانس کرائم سین تربیتی کورس کا انعقاد کیا گیا کرائم سین یونٹ پولیس لائنزمیں کروائے گئے تربیتی کورس میں شرکاء کو جائے وقوعہ محفوظ بنانے اور شواہد اکٹھے کرنے کے متعلق تربیت دی گئی۔ تھانوں میں تعینات کرائم سین اسکواڈ میں نئے موٹر سائیکل اور فرسٹ ریسپارنڈر کرائم سین کٹس بھی تقسیم کی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او سید علی محسن کی ہدایت پر پولیس لائنز میں پولیس کے جوانوں اورتفتیشی افسران کی استعداد کار کو بڑھانے اور تھانہ کلچر میں تبدیلی کیلئے خصوصی کورسز کروائے جارہے ہیں۔ جس میں گجرات پولیس کو جدید آلات سے ہم آہنگ کرکے افسران و جوانوں کی صلاحیتوں میں اضافہ اور سائنسی ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرنے کے متعلق کورسز کروائے جارہے ہیں۔ ضلع بھر کے تمام تھانوں میں تعینات کرائم سین اسکواڈ کو جائے وقوعہ کو محفوظ بنانے اور شواہد اکٹھا کرنے کے متعلق تربیت دی گئی۔ ورکشا پ کے شرکاء میں فرسٹ ریسپارنڈر کرائم سین کٹس، آگاہی پمفلٹ، کتابچے اور نئے موٹر سائیکل تقسیم کیے گئے۔ تربیت دینے والوں میں پی ایس او انسپکٹر عامرملک، ماسٹر ٹرینر انسپکٹر سرفراز یوسف، سب انسپکٹر کاشف محمود اور انچارج کرائم سین یونٹ حسن عسکری شامل ہیں۔
![]()