Home / اہم خبریں / کراچی کی یوسی 10 دھوبی گھاٹ لائینز ایریا میں پاکستان بننے کے بعد پہلی مرتبہ ترقیاتی کاموں کی انجام دہی کا کام جاری

کراچی کی یوسی 10 دھوبی گھاٹ لائینز ایریا میں پاکستان بننے کے بعد پہلی مرتبہ ترقیاتی کاموں کی انجام دہی کا کام جاری

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) مئیر کراچی وسیم اختر اور چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور کی مشترکہ کوششوں سے یوسی 10 دھوبی گھاٹ لائینز ایریا میں ترقیاتی کام سر انجام دئیے گئے ہیں چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور نے دھوبی گھاٹ لائینز ایریا یوسی 10 جہاں مکینوں کے مطابق پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ترقیاتی کام سر انجام دئیے جانے پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ اسی طرح ترقیاتی کام سر انجام دئیے جاتے رہے تو لائینز ایریا کو بہترین شکل میں لایا جاسکتا ہے اس موقع پر چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا کہ مئیر کراچی کے مشکور ہیں کہ ان کے تعاون سے دھوبی گھاٹ میں جہاں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ رکا ہوا تھا وہاں اب ترقیاتی کام سر انجام دئیے جا رہے ہیں پہلے مرحلے میں ہم نے مذکورہ علاقے میں سیوریج سسٹم کو درست کیا اب سڑکوں کی تعمیر کے ساتھ گلیوں میں سی سی فلورنگ کے کام سر انجام دئیے جا رہے ہیں اس ضمن میں ابتک ہزاروں اسکوائر فٹ استرکاری و سی سی فلورنگ کا کام سر انجام دیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ لائینز ایریا کو بہترین علاقہ بنانا ترجیحات میں شامل ہے دورے کے دوران انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ مذکورہ علاقے میں تجاوزات کا خاتمہ بھی ممکن بنایا جائے جبکہ صفائی ستھرائی کے حوالے سے بھی لائینز ایریا کو ترجیحی بنیاد پر درست رکھا جائے اس موقع پر علاقہ مکینوں نے چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ قیام پاکستان کے بعد سے یہاں ترقیاتی کام سرانجام نہیں دئیے گئے تھے اب مئیر کراچی وسیم اختر اور آپ کی کاوشوں سے ترقیاتی کام سر انجام دئیے گئے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ اس میں مزید بہتری آۓ گی اس موقع پر یوسی چئیرمین محمد مرسلین، وائس چئیرمین ندیم خواجہ سمیت عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے