Home / اہم خبریں / ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سے 63 سال کرنے کی نئی پالیسی

ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سے 63 سال کرنے کی نئی پالیسی

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سے 63 سال کرنے کی نئی پالیسی پر صوبائی اور وفاق کے درمیان باہمی مشاورت شروع ہوگئی ہے۔ صوبائی حکومت پہلے سے ہی محکمہ تعلیم میں مڈیکل کی بنیادوں پرریٹائرمنٹ لینے پر پابندی عائد کررہی ہے جبکہ میدیکل کی بنیادوں پر ریٹائر منٹ لینے پر پابندی دوسرے محکموں تک توسیع دینے کے علاوہ 60 سال سے قبل ریٹائرمنٹ لینے پر بھی پابندی عائد کرنے کی تجویز پر غور کیا جارہا ہے اور وفاق کی جانب سے ممکنہ طور پر منظوری کے بعد نئے بجٹ کے موقع پر اس کا باقاعدہ طور پر اعلان کردیا جائے گا۔ صوبے میں ریٹائرڈ ملازمین کی تعداد ایک لاکھ چالیس ہزار ہے اور ہر سال دس ہزار کا اضافہ ہورہا ہے جس سے حکومت کو کروڑوں روپے کی ادائیگی کرنی پڑرہی ہے۔ ریٹائرمنٹ کی نئی پالیسی 60 سے 63 سال کرنے کی سفارشات محکمہ خزانہ کی جانب سے تیار کی گئی تھی ۔ذرائع نے بتایا کہ 60 سے 63 سال ریٹائرمنٹ کی عمر کے بارے میں وفاقی حکومت کو اعتماد میں لینے کا عمل شروع کردیا ہے اور باہمی مشاورت اس ضمن میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ، محکمہ قانون، محکمہ خزانہ اور وفاقی وزارتوں سے شروع کردیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے