میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص میں قبضہ مافیا طاقتور ریلوے کی اراضی پر قبضہ کرکے بھینسوں کے مویشیوں کے باڑے بنا دیئے- قبضہ مافیا نے عدالتی احکامات کی پرواہ کیے بغیر ریلوے، ایریگیشن زراعت، اوقاف سمیت مختلف محکموں کی سرکاری قیمتی اراضیوں پر قبضہ برقرار رکھا ہوا ہے- نوابشاہ اور کنری جھڈو نوکوٹ جانے والے ریلوے ٹریکس کو مویشی باڑوں میں تبدیل کردیا- محکمہ ریلوے محکمہ، ایریگیشن، بلدیہ، اوقاف اور ریوینیو کی قیمتی اراضیوں سے متعلقہ مقامی ضلعی انتظامیہ قبضہ خالی کرانے کے لئے بے بس- سپریم کورٹ کے سرکاری اراضیوں پر قبضے خالی کرانے کے واضع احکامات کے باوجود میرپورخاص میں قبضہ مافیا کے لئے نرمی برقرار ۔
![]()