Home / اہم خبریں / مولانا نصیب مینگل اور مولانا سیف اللہ کو بازیاب کرایا جائے۔ حافظ احمد علی

مولانا نصیب مینگل اور مولانا سیف اللہ کو بازیاب کرایا جائے۔ حافظ احمد علی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) جمعیت علماء اسلام کے ڈپٹی سیکٹری حافظ احمد علی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جامعہ منبع العلوم گرم چشمہ منگھوپیر کے مہتمم مولانا حافظ نصیب مینگل اور ناظم تعلیمات مولانا سیف اللہ کو مسلح سادہ لباس اہلکاروں نے گذشتہ شب مسجد مدرسہ اور انکی رہائش کی چار دیواری کے تقدس کو پامال کرکے اپنے ہمراہ لے گئے ہم اس اقدام کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہیں ،اگر کسی ادارے کو ان حضرات کے خلاف کسی قسم کی کوئی شکایات تھیں تو انہیں قانون کے مطابق بلاکر تفشیش کی جاسکتی تھی لیکن اس طرح مسجد مدرسہ اور چار دیواری کے تقدس کی پامالی ہر گز برداشت نہیں کی جاسکتی مسجد مدرسہ گھروں کی چار دیواری کا تقدس گھروں میں با پردہ خواتین کی حرمت وعظمت اسلامی جمہوریہ پاکستان میں جب محفوظ نا رہ سکے تو پھر کس سے امید کی جاسکتی ہے کہ وہ ان مقدس جگہوں کا احترام کرے۔ جمعیت علماء اسلام مطالبہ کرتی ہے چیف جسٹس آف پاکستان، وفاقی و صوبائی حکومتیں، آئی جی سندھ ، ڈی جی رینجرز، وزیر اعلی سندھ گورنر سندھ اور دیگر حکومتی اداروں سے اس واقعہ کا از خود نوٹس لیتے ہوئے ان دونوں علماء کو باعزت رہا کرے اور ایسے افراد کے خلاف جنہوں نے یہ توہین امیز حرکت کی ہے ان اہلکاروں کے خلاف محکمہ جاتی اور قانونی کاروائی کی جائے۔ اس موقع پر جمعیت علماء اسلام سندھ کے امیر پیر عبدالمنان انور نقشبندی، سیکٹری اطلاعا ت، مفتی عابد، جمعیت علماء اسلام کراچی سرپرست اعلی ٰ پیر لیاقت علی شاہ ، جنرل سیکٹری علامہ مولانا حماد مدنی، غلام مصطفی فاروقی، عبدالستار بلوچ، مفتی محمد براہیم، مولانا سلیم اللہ، مولانا ناصر ہزاروی، مولانا عبدالکریم نالوی، مولانا رفیق میر و دیگر نے اس واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے