تازہ ترین
Home / اہم خبریں / میرپورخاص اور کراچی کے درمیان چلنے والی دونوں ٹرینوں میں رشوت کا بازار گرم ریلوے پولیس اہلکار قومی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف

میرپورخاص اور کراچی کے درمیان چلنے والی دونوں ٹرینوں میں رشوت کا بازار گرم ریلوے پولیس اہلکار قومی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) حالیہ دنوں میں بحال ہونے والی میرپورخاص سے کراچی اور کراچی سے میرپورخاص جانے والی ٹرینوں مہران ایکسپریس اور شاہ لطیف ایکسپریس میں رشوت کا بازار گرم- میرپورخاص سے کراچی جانے والی ٹرین مہران ایکسپریس میں تعینات پولیس اہلکار زوالفقار کی جانب سے بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے مسافروں سے رشوت لینے والی وڈیو نوپ نیوز نے حاصل کرلی مہران ایکسپریس اور شاہ لطیف ایکسپریس کی تازہ بحالی ہوئی ہے اور وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے رشوت سے پاک اعلان کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے- شاہ لطیف اور مہران ایکسپریس میں میرپورخاص، کراچی، حیدرآباد ٹنڈو الہیا،ر ٹنڈو جام، دھابیجی، کوٹری، جنگشاہی سمیت تمام اسٹیشنوں کے مسافروں سے زیادہ تر رشوت لیکر بغیر ٹکٹ سفر کرایا جاتا ہے ٹکٹ چیکر پولیس سے آدھے پیسے بٹور کر چپ رہتے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ہائیکورٹ ایمپلائز الیون نے سجاس کو 83 رنز سے شکست دے دی، ہارون مروت کی شاندار سنچری، ساجد علی پیچوہو کی برق رفتار نصف سنچری، آصف موسیٰ کے 43 رنز

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) نیا ناظم آباد اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے دوستانہ کرکٹ میچ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے