میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) حالیہ دنوں میں بحال ہونے والی میرپورخاص سے کراچی اور کراچی سے میرپورخاص جانے والی ٹرینوں مہران ایکسپریس اور شاہ لطیف ایکسپریس میں رشوت کا بازار گرم- میرپورخاص سے کراچی جانے والی ٹرین مہران ایکسپریس میں تعینات پولیس اہلکار زوالفقار کی جانب سے بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے مسافروں سے رشوت لینے والی وڈیو نوپ نیوز نے حاصل کرلی مہران ایکسپریس اور شاہ لطیف ایکسپریس کی تازہ بحالی ہوئی ہے اور وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے رشوت سے پاک اعلان کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے- شاہ لطیف اور مہران ایکسپریس میں میرپورخاص، کراچی، حیدرآباد ٹنڈو الہیا،ر ٹنڈو جام، دھابیجی، کوٹری، جنگشاہی سمیت تمام اسٹیشنوں کے مسافروں سے زیادہ تر رشوت لیکر بغیر ٹکٹ سفر کرایا جاتا ہے ٹکٹ چیکر پولیس سے آدھے پیسے بٹور کر چپ رہتے ہیں۔
![]()