میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص میں محمود آباد پولیس کی حدود علی ٹالپر ٹاؤن کا رہائش پذیر مزدور گل اوڈ ولد وزیر اوڈ نے الزام عائد کیا ہے کہ عمرکوٹ کی تارا اوڈ کالونی کے رہائشی انکے سسر اوڈ، چچہ سسر پپو اوڈ اور سالا رمیش انکے گھر شام کے وقت ساڈھے تین بجے انکی غیر موجودگی میں آئے اور میری بیوی سسی، تین بچوں حنا، ودیا اور روی کو لیکر گئے ہیں ان کی جمع پونجی گھر میں رکھے ہوئے 80 ہزار روپے کیش، سونا اور دیگر گھر کا سامان لیکر چلے گئے. مزدور نے بتایا کہ محمود آباد تھانے میں اس نے سسر سالے اور سسر کے بھائی کے خلاف درخواست دی لیکن پولیس نے ابھی تک کاروائی نہیں کی- مزدور نے بتایا کہ وہ ڈھائی سو روپے یومیہ پر رکشہ چلاتا ہے، سسر سالے نے ظلم کیا ہے اور میرا گھر تباہ کیا ہے- مزدور نے ڈی آئی جی میرپورخاص اور ایس ایس پی میرپورخاص سے اپیل کی ہے کہ انکی بیوی بچوں کو سسر سالوں کے قبضے سے واپس دلایا جائے بچے واپس کرکے نقدی اور مسروقہ سامان واپس دلایا جائے۔
![]()