میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص میں گرلز پرائمری اسکول میں ہیڈ مسٹریز کے شوہر کی آمد پر جگھڑا اسکول بند کردیا گیا- گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول ممتاز مری میں بچیوں کے والدین نے اسکول بند کرکے ھیڈ مسٹریز اور ایک ٹیچر کو باہر نکال دیا- بچیوں کے والدین نے بتایا کہ اسکول کی ہیڈ مسٹریز مریم شاہ اپنے شوہر عبدالحکیم کو لاکر ہماری بچیوں کے بیچ میں بٹھا دیتی تھی منع کرنے پر بدتمیزی کی- اسکول میں 57 بچیاں زیر تعلیم ہیں اسکول ہیڈ مسٹریز مریم شاہ اور ٹیچر پروین مشتاق اسکول میں تعینات ہیں- دونوں ٹیچرز کو اسکول سے نکال کر اسکول کو تالا لگادیا گیا- ھیڈ مسٹریز مریم شاہ کا شوہر اسکول میں بیٹھ کر ہماری جواں بچیوں کو بری نظر سے دیکھتا تھا بچیوں کے والدین یوسف بلوچ، محمد علی بلوچ اور دیگر کا موقف- اسکول کی بچیوں نے ڈائریکٹر ہرائمری اسکول عبدالغفار کو ھیڈ مسٹریز کے شوہر کے اسکول میں آنے کی شکایات بھی کی تھی- جب تک ہیڈ مسٹریز مریم شاہ کا تبادلہ نہیں ہوگا اسکول بند رہے گا اسکول میں نہیں آنے دیں گے گاؤں والوں کا موقف۔
![]()