گجرات (رپورٹ: ملک فیصل سمرالہ) تھانہ سٹی لالہ موسیٰ کے علاقہ آزاد کالونی کے رہائشی سجاد حسین کی ساڑھے 3 سالہ بچی کے ساتھ اسی کے ماموں کی زیادتی، تھانہ سٹی لالہ موسیٰ نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کر دئیے ہیں، تفصیلات کے مطابق سجاد حسین نے ایف آئی آر میں موٗقف اختیار کیا ہے کہ میری ساڑھے تین سالہ بیٹی انعم سجاد سے میرے سالے ملزم دلاور عرف داعی نے زیادتی کی ہے جس کا مقدمہ تھانہ سٹی لالہ موسیٰ میں درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے، تاحال ملزم کی گرفتاری عمل میں نہ لائی جا سکی
![]()