Home / اہم خبریں / بادل اور ہلکی بارش کے بعد سردی میں اضافہ

بادل اور ہلکی بارش کے بعد سردی میں اضافہ

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈیرہ اسماعیل خان میں بادل اور ہلکی بارش کے بعد سردی میں اضافہ ہوگیا ہے۔ سردی کے باعث سیکورٹی کے لئے موسم سرما کی پالیسی بھی جاری کردی گئی ہے جس کے تحت سرکاری اور غیر سرکاری دفاتر میں چادر کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ رکشوں کے دروازوں کو سفید پردے لگانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں جمعرات کے روز ہونے والی ہلکی بارش اور بادل کے بعد موسم مزید سرد ہوگیا ہے۔ موسم سرد ہونے کے باعث گرم ملبوسات کے استعمال میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ سردی کی شدت میں اضافہ کے باعث گرم اشیاء مچھلی، سوپ، یخنی اور ڈرائی فروٹ کے کاروبار میں اضافہ ہوگیا ہے۔ واسکٹ، کوٹ اور چادروں کی فروخت بڑھ گئی ہے۔ موسم سرد ہونے کے باعث بچوں میں نمونیہ کہ وباء بھی پھوٹ پڑی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ صوبے کے پیشتر میدانی علاقوں میں جاری رہے گا۔ پہاڑوں پر برف باری کے باعث بھی سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں کوالیفائر کا جوش عروج پر، ٹکٹس کی تفصیلات جاری

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے 28 اپریل کو نیشنل بینک سٹیڈیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے