Home / اہم خبریں / کراچی عزیز آباد جناح گراؤنڈ میں قائم یاد گار شہدا کو مسمار کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا- پارک کے اندر یاد گار شہدا غیر قانونی تعمیرات میں آتی ہے- زرائع

کراچی عزیز آباد جناح گراؤنڈ میں قائم یاد گار شہدا کو مسمار کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا- پارک کے اندر یاد گار شہدا غیر قانونی تعمیرات میں آتی ہے- زرائع

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی عزیز آباد جناح گراؤنڈ میں قائم یاد گار شہدا کو مسمار کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا- پارک کے اندر یاد گار شہدا غیر قانونی تعمیرات میں آتی ہے- میئر کراچی وسیم اختر نے یاد گار شہدا کو مسمار کرنے کیلئے ایم کیو ایم پاکستان رابطہ کیمٹی کی حمایت حاصل کرلی ہے- زرائع کا کہنا ہے 23 نومبر کو بہادر آباد آفس میں ایم کیو ایم کے اہم اجلاس میں میئر کراچی وسیم اختر نے رابطہ کیمٹی، بلدیاتی نمائندگان اور ارکان پارلیمنٹ کے سامنے واضح موقف اپنایا کہ کے ایم سی پر جناح گرائونڈ میں موجود یاد گار شہدا مسمار کرنے کیلئے شدید دباؤ ہے۔ اہم سرکاری شخصیات نے ایک ہفتے کے اندر جناح گرائونڈ میں آپریشن کرنے کا حکم دیا ہے تاہم اب کے ایم سی کے پاس ایک ہی آپشن ہے کہ وہ جناح گرائونڈ میں قائم یادگار شہدا کو مسمار کرے۔ ایم کیو ایم پاکستان رابطہ کیمٹی کے رکن عارف خان ایڈوکیٹ اجلاس کے دوران میئر کراچی کی اس بات پر غصے میں آگئے ان کا کہنا تھا کہ یاد گار شہدا ایم کیو ایم کا اثاثہ ہے جس سے نہ صرف کارکنان بلکہ شہدا کے خاندان کا گہرا تعلق ہے اجلاس میں عارف خان کے بیان کے بعد گرما گرمی ہوگئی زرائع کا کہنا ہے اجلاس میں ایم کیو ایم رابطہ کیمٹی کے ڈپٹی کنونیئر عامر خان نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں میئر کراچی وسیم اختر کی بات کو تحمل سے سنا اور سمجھا جائے تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران جناح گرائونڈ میں کارروائی نہ کرنے سے کے ایم سی اور میئر کراچی پر سوالات اٹھ سکتے ہیں لہذا وقت کی ضرورت کے تحت ایم کیو ایم کو میئر کراچی وسیم اختر کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کرنا ہوگی پارٹی کے وسیع تر مفاد میں جناح گراؤنڈ میں یاد گار شہدا کو مسمار کرنے کے ایکشن کی حمایت کرنا ہوگی۔ زرائع کا کہنا ہے کہ رابطہ کیمٹی نے عامر خان کی بات کو مانتے ہوئے میئر کراچی وسیم اختر کو جناح گراؤنڈ میں یاد گار شہدا کو مسمار کرنے کیلئے اجازت دیتے ہوئے ہر طرح کے تعاون کا یقین دلایا ہے جبکہ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن پر یہ موقف رکھا جائے کہ ہر کارروائی عدالتی حکم کے تحت ہورہی ہے جبکہ پارٹی کارکنان اور شہدا کے اہل خانہ کو یہ پیغام زمہ دارن پہنچائیں گے کہ آنے والے وقت میں کسی دوسرے مقام پر یاد گار شہدا تعمیر کردی جائے گی

About admin

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں کوالیفائر کا جوش عروج پر، ٹکٹس کی تفصیلات جاری

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے 28 اپریل کو نیشنل بینک سٹیڈیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے