Home / اہم خبریں / میکڈونلڈ نیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ: فائنلز کا فیصلہ آج ہو گا

میکڈونلڈ نیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ: فائنلز کا فیصلہ آج ہو گا

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) چوتھی میکڈونلڈ نیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں سندھ کی دامیہ خان نے گرلز انڈر19 کے فائنل میں جگہ بنالی، جہاں وہ واپڈا کی مہوش علی سے ٹکرائیں گی۔ بوائز انڈر15 کے فائنل میں خیبر پختونخوا کے عبدالہادی اور دانش سکندر کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوگا۔

چیمپئن شپ سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام وینس جہانگیر خان اسکواش اکیڈمی، پی ایس بی کراچی سینٹر پر جاری ہے، جس میں آٹھ لاکھ روپے مالیت کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔ ٹورنامنٹ میں تمام کیٹیگریز کے مین ڈرا میں 32 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، اور مین اسپانسر میکڈونلڈز پاکستان ہیں۔

سیمی فائنل میں بوائز انڈر15 کے پہلے میچ میں عبدالہادی نے فواد خان کو پانچ سیٹس کے سخت مقابلے کے بعد شکست دی، جبکہ دانش سکندر نے راحیل وکٹر کو 3-0 سے زیر کیا۔ گرلز انڈر19 میں مہوش علی نے مناحل عقیل کو، اور دامیہ خان نے نمرا بتول کو ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ دیگر کیٹیگریز، جیسے بوائز انڈر11 اور انڈر9 کے فائنلز بھی آج کھیلیں جائیں گے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: بنگلہ دیش ویمنز کے ہاتھوں پاکستان کو ایک اور شکست

ساوتھمپٹن، (اسپورٹس ڈیسک ) آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں بنگلہ دیش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے