Home / اسلام آباد / پاکستانی رکن قومی اسمبلی آمنہ بتول کی فیفا کمیٹی میں شمولیت

پاکستانی رکن قومی اسمبلی آمنہ بتول کی فیفا کمیٹی میں شمولیت

اسلام آباد، (ویب اسپورٹس) پاکستان کے کھیلوں کے شعبے میں ایک تاریخی سنگِ میل عبور ہوا ہے، کیونکہ رکنِ قومی اسمبلی سیدہ آمنہ بتول کو فیفا کی معزز ادارہ جاتی اصلاحات کمیٹی میں شامل کر لیا گیا ہے۔ یہ شمولیت پاکستان کے لیے کھیلوں اور سفارت کاری میں ایک اہم پیش رفت کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔

وزارتِ اطلاعات کے مطابق آمنہ بتول کی تقرری فیفا کی جانب سے پاکستان پر اعتماد کی تجدید ہے اور وزیرِاعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت کے فٹ بال کے فروغ کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ اس اقدام سے پاکستان کے کھیلوں کے شعبے میں عالمی سطح پر مثبت تاثر پیدا ہوگا۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ آمنہ بتول کی تقرری کے بعد پاکستان عالمی فٹ بال برادری میں ایک باوقار اور تعمیری رکن کے طور پر ابھرے گا، اور ملکی فٹ بال کی ترقی کے لیے نئی راہیں کھلیں گی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

PACC Holds Special Independence Day Ceremony in Collaboration with Lions International, District 305-S

KARACHI, (Staff Reporter) A special Independence Day ceremony was organized by the Pakistan American Cultural …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے