Home / اہم خبریں / نئی چمک، نیا اعتماد، انعم شوبز میں ابھرتی ہوئی شخصیت

نئی چمک، نیا اعتماد، انعم شوبز میں ابھرتی ہوئی شخصیت

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) شوبز کی دنیا میں ایک نوجوان ٹیلنٹ، انعم، تیزی سے اپنی پہچان بنا رہی ہیں۔ خوبصورت خدوخال، اسمارٹ لک اور پُراعتماد شخصیت کے حامل انعم ماڈلنگ اور اداکاری دونوں میدانوں میں سرگرم ہیں۔

انعم کی شکل و صورت معروف اداکارہ عایزا خان سے مشابہت رکھتی ہے، جس کی وجہ سے مداح انہیں محبت سے "چھوٹی عایزا” کہتے ہیں۔ انعم کہتی ہیں،
"اگر لوگ مجھے عایزا خان سے مشابہت دیتے ہیں تو یہ میرے لیے اعزاز ہے۔”

انعم نے ماڈلنگ کا آغاز پاکستان امریکن کلچرل سینٹر (PACC) اور آرٹس کونسل کراچی کے فیشن شوز سے کیا، جہاں ان کی ریمپ واک اور انداز کو خاص پذیرائی ملی۔ اب وہ اداکاری میں بھی قدم رکھ چکی ہیں اور جلد چند ڈراموں میں سیکنڈ لیڈ کے طور پر نظر آئیں گی۔

انعم کہتی ہیں،
"میرا مقصد ایک پروفیشنل آرٹسٹ کے طور پر پہچان بنانا ہے اور لوگ مجھے میرے کام سے یاد رکھیں۔”

ماہرین کے مطابق، انعم مستقبل میں شوبز انڈسٹری کے نمایاں چہروں میں شامل ہو سکتی ہیں، اور مداح ان کے نئے پروجیکٹس کے منتظر ہیں۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

کراچی ورلڈ بک فیئر 2025 میں 325 سے زائد اسٹالز، پانچ لاکھ سے زائد زائرین کی متوقع آمد

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) کراچی ورلڈ بک فیئر (کے ڈبلیو بی ایف) کی منیجنگ کمیٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے