Home / اہم خبریں / کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے آٹھویں سالانہ انتخابات 2025–26 کے نتائج کا اعلان لوکل باڈیز رپورٹرز ایسوسی ایشن (لبرا) کی نومنتخب قیادت کو مبارکباد

کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے آٹھویں سالانہ انتخابات 2025–26 کے نتائج کا اعلان لوکل باڈیز رپورٹرز ایسوسی ایشن (لبرا) کی نومنتخب قیادت کو مبارکباد

کراچی، (اسٹاف رپورٹر) کراچی پریس کلب میں کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے آٹھویں سالانہ انتخابات 2025–26 کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گئے۔ انتخابات میں جرنلسٹ پینل نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 13 میں سے 11 نشستوں پر کامیابی حاصل کی، جبکہ مدمقابل جسٹس پینل سے وابستہ صدارتی امیدوار سمیر قریشی سمیت دو امیدوار کامیاب قرار پائے۔

لوکل باڈیز رپورٹرز ایسوسی ایشن (لبرا) نے کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر سمیر قریشی، جنرل سیکرٹری ندیم احمد، نائب صدر عبید اللہ شاہ، مونس سراج، جوائنٹ سیکرٹری، انفارمیشن سیکرٹری آصف خان اور گورننگ باڈی کے ارکان ثاقب عالم، صبا عروج خان، وحید جیلانی، اظہر زیدی، اورنگزیب جبار، عدنان راجپوت اور مطلوب بیگ کو دلی مبارکباد پیش کی۔ لبرا کے پیغام میں امید ظاہر کی گئی کہ نومنتخب قیادت کرائم رپورٹرز کو عملی صحافت کے دوران درپیش مسائل کے حل میں مؤثر اور بھرپور کردار ادا کرے گی۔

اس موقع پر لوکل باڈیز رپورٹرز ایسوسی ایشن (لبرا) کے سرپرستِ اعلیٰ شہزاد چغتائی، چیئرمین ندیم صدیقی، صدر تنویر سید، جنرل سیکرٹری عمران علی شاہ، جوائنٹ سیکرٹری رانا ریحان، محمد نعیم بیگ، سیکرٹری اطلاعات سید محبوب احمد چشتی، رضوان جلالی، عارف ہاشمی، حامد حسن، سید زید، ناظم انصاری، فرقان مرتضیٰ اور دیگر اراکین نے بھی کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کی نومنتخب قیادت کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

کراچی ورلڈ بک فیئر 2025 میں 325 سے زائد اسٹالز، پانچ لاکھ سے زائد زائرین کی متوقع آمد

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) کراچی ورلڈ بک فیئر (کے ڈبلیو بی ایف) کی منیجنگ کمیٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے