Home / اہم خبریں / کراچی کے لیے بڑی خوشخبری، ڈبل ڈیکر بسیں بندرگاہ پہنچ گئیں جلد سڑکوں پر نظر آئینگی۔ شرجیل انعام میمن

کراچی کے لیے بڑی خوشخبری، ڈبل ڈیکر بسیں بندرگاہ پہنچ گئیں جلد سڑکوں پر نظر آئینگی۔ شرجیل انعام میمن

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر)
سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کراچی کے عوام کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ شہر کے لیے جدید ڈبل ڈیکر بسیں بندرگاہ پر پہنچ چکی ہیں اور انشاءاللہ جلد کراچی کی سڑکوں پر چلتی نظر آئیں گی۔

شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ حکومت سندھ کی جانب سے یہ ڈبل ڈیکر بسیں عوامی سفری سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے متعارف کرائی جا رہی ہیں۔ ان بسوں کو تمام ضروری تکنیکی جانچ، رجسٹریشن اور روٹس کی حتمی منظوری کے بعد مرحلہ وار سروس میں شامل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ڈبل ڈیکر بسوں کی شمولیت سے کراچی کے پبلک ٹرانسپورٹ نظام میں نمایاں بہتری آئے گی، شہریوں کو آرام دہ، محفوظ اور معیاری سفری سہولت میسر ہوگی اور ٹریفک دباؤ میں بھی کمی واقع ہوگی۔

سینئر وزیر نے مزید کہا کہ حکومت سندھ کراچی کے عوام کو جدید، ماحول دوست اور پائیدار ٹرانسپورٹ سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے، اور ڈبل ڈیکر بسوں کی آمد اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

کراچی ورلڈ بک فیئر 2025 میں 325 سے زائد اسٹالز، پانچ لاکھ سے زائد زائرین کی متوقع آمد

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) کراچی ورلڈ بک فیئر (کے ڈبلیو بی ایف) کی منیجنگ کمیٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے