Home / اعلان تقرری / محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے لائسنس یافتہ اساتذہ کی تعیناتی کے احکامات جاری کر دیے

محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے لائسنس یافتہ اساتذہ کی تعیناتی کے احکامات جاری کر دیے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/ اسٹاف رپورٹر) محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے پاکستان کے پہلے ٹیچنگ لائسنس یافتہ اساتذہ کی تعیناتی کے آرڈرز جاری کر دیے ہیں، جنہیں مختلف سرکاری اسکولوں میں تعینات کیا گیا ہے۔

پہلے مرحلے میں ان-سروس اساتذہ کو، جو ٹیچنگ لائسنس حاصل کر چکے ہیں، گریڈ 16 میں ترقی دے کر تعینات کیا گیا ہے۔ اس کے تحت 28 ارلی چائلڈ ٹیچرز کو گریڈ 16 میں سینئر ارلی چائلڈ ٹیچر مقرر کیا گیا ہے جبکہ 96 پرائمری اسکول ٹیچرز کو گریڈ 16 میں الیمنٹری ٹیچرز کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔

اسی طرح ٹیچنگ لائسنس رکھنے والے جونیئر اسکول ٹیچرز اور جونیئر الیمنٹری اسکول ٹیچرز کو بھی گریڈ 16 میں بطور الیمنٹری ٹیچرز تعینات کیا گیا ہے۔

محکمہ کے مطابق، سندھ پبلک سروس کمیشن سے سوٹبلٹی کے تحت اہل قرار دیے گئے لائسنس یافتہ اساتذہ کی تعیناتی دوسرے مرحلے میں عمل میں لائی جائے گی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے