Home / اہم خبریں / پاکستان وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کی شاندار کامیابی، افغانستان کے خلاف سیریز 1-3 سے اپنے نام

پاکستان وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کی شاندار کامیابی، افغانستان کے خلاف سیریز 1-3 سے اپنے نام

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) گوہر آفریدی اور اسامہ طارق کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت پاکستان وہیل چیئر کرکٹ ٹیم نے چوتھے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں افغانستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-3 سے اپنے نام کرلی۔ محمد فیاض کو آل راؤنڈ پرفارمنس پر مین آف دی ٹورنامنٹ جبکہ گوہر آفریدی کو شاندار اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 155 رنز اسکور کیے۔ جابر صافی 38 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے محمد فیاض نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ایوب اور احمد یار نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے صرف 14.4 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 156 رنز بنا کر فتح حاصل کرلی۔ گوہر آفریدی نے 41 گیندوں پر 64 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ اسامہ طارق 60 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ افغانستان کی طرف سے میر اکبر واحد کامیاب بالر تھے۔

انعامات کی تقسیم کے موقع پر کپتان محمد ذیشان نے کامیابی کو پاک فوج اور شہداء کے نام کیا اور کہا کہ یہ جیت دراصل وہیل چیئر کرکٹ کی کامیابی ہے۔ افغان کپتان منصور عادل نے بھی پاکستان کی میزبانی اور مہمان نوازی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کی ٹیم ایشیا کپ میں مزید بہتر کارکردگی دکھائے گی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے