تازہ ترین
Home / Home / چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ کمالیہ کے زیرِ اہتمام پاکستان کے78ویں یوم آزادی کے موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب

چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ کمالیہ کے زیرِ اہتمام پاکستان کے78ویں یوم آزادی کے موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب

 

ہمیں ملک کو ترقی یافتہ، پُرامن اور خوشحالی کا گہوارہ بنانے کے لئے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا ہوں گی

ہم اپنی آزادی اور ملک کی نظریاتی سرحدوں کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔ ایم افضل چوہدری

کمالیہ (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) پاکستان لا الہ الا اللہ کے نظریہ پر معرض وجود میں آیا۔ اس کی بقاء قیام، استحکام اور سلامتی بھی اسی نظریہ میں مضمر ہے۔ پاکستان اپنے اس نظریے کے بغیر ایسے ہی ہے جیسے روح کے بغیر جسم۔ پاکستان دین اسلام کے سنہری اصولوں پر قائم رہے گا۔ اگر مساوات اور رواداری دین اسلام کے سنہر ی اصول ہیں۔ یاد رہے کہ قوم سوچ اور حب الوطنی کے جذبات کو پروان چڑھانے میں 14اگست کا دن نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ زندہ قوموں کا یہ وطیرہ ہے کہ وہ اپنی آزادی شان و شوکت سے منایا کرتی ہیں۔ قیام پاکستان کے لئے ہمارے آباؤ اجداد نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے۔ ہمیں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے افکار کے مطابق ملک کو ترقی یافتہ، پُرامن اور خوشحالی کا گہوارہ بنانے کے لئے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا ہوں گی۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ کے صدر ایم افضل چوہدری نے پاکستان کے78ویں یوم آزادی کے موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سوسائٹی کے جنرل سیکریٹری ایم عثمان سیالوی، لیگل ایڈوائزر سردار عبدالرحمٰن ڈوگر ایڈووکیٹ، میڈیا ایڈوائز نعیم خان، قاری القراء قاری محمد آصف، محمد مشتاق اور ارسلان احمد نے اپنے مشترکہ خطاب میں کہا کہ معرکہ حق نے تو جشن آزادی کی اہمیت کو دوبالا کہ دیا ہے۔ ہماری عسکری قیادت نے ثابت کرد یا ہے کہ ہم زندہ اور باوقار قوم ہیں۔ ہماری غیور مسلح اور بہادر افواج نے تحفظ آزادی کی تاریخ میں ایک نئے باب کا اضافہ کر دیا ہے۔ پاکستانی قوم نے اپنی بہادر اور مسلح افواج کے ساتھ مل کر یہ ہمیشہ کے لئے تاثر دیا ہے کہ ہم زندہ اور پائندہ قوم ہیں۔ اور ہم اپنی آزادی اور ملک کی نظریاتی سرحدوں کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے