تازہ ترین
Home / اہم خبریں / یومِ استحصالِ کشمیر: صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ سمیت سندھ کے صوبائی وزراء کا کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی

یومِ استحصالِ کشمیر: صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ سمیت سندھ کے صوبائی وزراء کا کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ کے صوبائی وزراء مکیش کمار چاولہ، شاہینہ شیر علی اور معاونِ خصوصی محمد سلیم بلوچ نے یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر اپنے مشترکہ پیغام میں کہا ہے کہ 5 اگست 2019 مقبوضہ کشمیر کے حقِ خودارادیت پر بھارتی ڈاکے کا دن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کا یہ اقدام نہ صرف عالمی قوانین بلکہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی بھی کھلی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام اپنے حقِ خودارادیت کے حصول کے لیے برسوں سے مسلسل جدوجہد کر رہے ہیں اور ان کی یہ جدوجہد لازوال قربانیوں سے عبارت ہے صوبائی وزراء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کی منصفانہ جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ان کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

لوکل گورنمنٹ سے متعلق ورکشاپ میں نیشنل ینگ پارلیمنٹ کے وفد کی شرکت

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) لیگل رائٹس فورم کی خصوصی دعوت پر نیشنل ینگ پارلیمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے