تازہ ترین
Home / Home / پیارا پاکستان ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ کے زیرِ انتظام 78 واں جشنِ آزادی کا کیک کاٹا گیا

پیارا پاکستان ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ کے زیرِ انتظام 78 واں جشنِ آزادی کا کیک کاٹا گیا

کمالیہ (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) متحرک سماجی ادارہ پیارا پاکستان ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ کے زیرِ انتظام پیارا پاکستان آفس ذیشان کالونی میں 14 اگست 2025 کے موقع پر 78 واں جشنِ آزادی کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد ہوا۔ پروگرام محمد ارشد قادری اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کمالیہ کی ہدایت پر مرتب کیا گیا۔ شرکاء میں ساجد کمبوہ بانی و منتظم پیارا پاکستان، نعت خواں فیصل قادری، ابوبکر جٹ، حنیف آرائیں، بابا امین گڈو، مہر عمران موہل، حافظ عبدالرؤف انصاری، سرمد علی، عتیق الرحمٰن انصاری، کپتان عدنان دانی نے وطنِ عزیز سے اپنی محبت اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ تقریب کے مہمان شاعر زاہد توقیر اور وارث ڈار نے آزادی کے موضوع پر اپنا کلام پیش کیا، جسے حاضرین نے بے حد سراہا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

روہڑی میں ایکسائز کی بڑی کارروائی گاڑی سے 20 کلو اعلیٰ معیار کی چرس برآمد ایک ملزم گرفتار

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ مکیش کمار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے