تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ورکرز ویلفیئر بورڈ کی ای بائیک اسکیم میں اقلیتی مزدور بھی شامل، ڈیتھ گرانٹ 10 لاکھ روپے مقرر، سندھ میں مزدوروں کے لیے سولر گھروں کی تعمیر، شادی و ڈیتھ گرانٹ میں اضافہ، سیکرٹری لیبر رفیق قریشی

ورکرز ویلفیئر بورڈ کی ای بائیک اسکیم میں اقلیتی مزدور بھی شامل، ڈیتھ گرانٹ 10 لاکھ روپے مقرر، سندھ میں مزدوروں کے لیے سولر گھروں کی تعمیر، شادی و ڈیتھ گرانٹ میں اضافہ، سیکرٹری لیبر رفیق قریشی

کراچی, (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ رفیق قریشی نے اعلان کیا ہے کہ ای بائیک اسکیم کا دائرہ خواتین کے ساتھ ساتھ اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے صنعتی مزدوروں تک بھی بڑھا دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بورڈ کی منظوری سے 3 ارب روپے کی سرمایہ کاری ایس ای سی پی سے منظور شدہ شریعت کے مطابق سکوک بانڈز میں کی جائے گی، جس سے مزدوروں کو مزید سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

رفیق قریشی کے مطابق حادثاتی ہیلتھ انشورنس اسکیم کے تحت مزدوروں کو سالانہ 7 لاکھ روپے تک کی طبی سہولت میسر ہوگی اور ملک بھر کے 270 اسپتالوں میں علاج ممکن ہوگا۔ فلیٹس کے بجائے مکمل سولر پاور سے مزین گھروں کی تعمیر کی جائے گی، جبکہ ورکرز ویلفیئر بورڈ کے اسکولوں کو بھی مرحلہ وار سولرائز کیا جائے گا۔ اسکول کے طلبہ کو سال میں دو بار یونیفارم فراہم کیے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بورڈ کے تمام شعبہ جات کو ڈیجیٹائز کیا جا رہا ہے تاکہ سہولیات کی شفاف اور منصفانہ فراہمی یقینی ہو۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر ڈیتھ گرانٹ 7 لاکھ سے بڑھا کر 10 لاکھ روپے اور شادی گرانٹ 3 لاکھ سے بڑھا کر 5 لاکھ روپے کر دی گئی ہے۔ رفیق قریشی نے کہا کہ یہ اقدامات مزدوروں کے لیے امید کی نئی کرن اور بہتر مستقبل کا وعدہ ہیں، جو نہ صرف ان کے معیارِ زندگی کو بلند کریں گے بلکہ تعلیم، رہائش، صحت اور توانائی کے شعبوں میں پائیدار ترقی کی بنیاد بھی رکھیں گے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے