کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) جیٹ پور کرکٹ لیگ سیزن 4 کا آغاز دلچسپ مقابلوں سے ہوا پہلے روز ڈائنرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے دونوں میچ جیت کر ایونٹ میں مضبوط آغاز کیا افتتاحی روز ڈائنرز یمی گمی الطاف تائی بلڈرز اینڈ ڈیولپرز اور ڈاؤن ٹاؤن بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں۔
پہلے میچ میں ڈائنرز کے کپتان ادریس امین نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 234 رنز کا بڑا اسکور بنایا یونس تائی نے 79 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جبکہ حمزہ مکاتی نے 46 رنز بنا کر نمایاں کردار ادا کیا ہدف کے تعاقب میں الطاف تائی بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کی ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 159 رنز تک محدود رہی سعد آصف نے سب سے زیادہ 45 رنز بنائے ڈائنرز کی جانب سے شہیان شہزاد نے 3 جبکہ کیان عباس نے 2 وکٹیں حاصل کیں ڈائنرز نے 75 رنز سے یہ فاتح اپنے نام کی جبکہ شہیان شہزاد کو بہترین کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
ایک اور کھیلے گئے میچ میں ڈاؤن ٹاؤن بلڈرز اینڈ ڈیولپرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں پوری ٹیم 130 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ڈائنرز کے یوسف جیٹ پور نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ہاشم مکاتی نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا 131 رنز کا ہدف ڈائنرز نے صرف 14 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا یونس تائی نے ایک بار پھر بہترین بیٹنگ کرتے ہوئے 77 رنز اسکور کیے جبکہ اسامہ موتن 21 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے ڈاؤن ٹاؤن کی جانب سے اویس عارف اور خالد زبیر نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، تاہم وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے یوسف جیٹ پور کو چار وکٹیں لینے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔