تازہ ترین
Home / اہم خبریں / عبداللہ شفیق کی شاندار بیٹنگ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو اٹھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز برا بر کر دی

عبداللہ شفیق کی شاندار بیٹنگ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو اٹھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز برا بر کر دی

پورٹ آف اسپین، (اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز ویسٹ انڈیز کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز ایک، ایک سے برابر کر دی۔ 75 رنز کا ہدف قومی ٹیم نے صرف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا عبداللہ شفیق 24 اور کپتان بابر اعظم 24 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، جبکہ دونوں نے تیسری وکٹ کی 35 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا عبداللہ شفیق کو پہلی اننگز میں ناقابل شکست 160 رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اس سے قبل پاکستان کے باؤلرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کی دوسری اننگز 117 رنز پر سمیٹ دی علی عثمان اور ساجد خان نے چار، چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد علی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا عبداللہ شفیق کی پہلی اننگز کی 160 رنز کی ناقابل شکست اننگز اور دوسری اننگز میں ذمہ دارانہ بیٹنگ پاکستان کی کامیابی کی بنیاد ثابت ہوئی جس کی بدولت قومی ٹیم نے دورہ ویسٹ انڈیز کا اختتام سیریز برابر کرنے کے ساتھ کیا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

یومِ استحصالِ کشمیر: صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ سمیت سندھ کے صوبائی وزراء کا کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ کے صوبائی وزراء مکیش کمار چاولہ، شاہینہ شیر علی اور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے