اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت خیبر پختونخوا کے علاقوں سوات، مالاکنڈ اور مانسہرہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد، بونیر، ملاکنڈ، بٹگرام، سوات اور مانسہرہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلےکی گہرائی 120 کلومیٹر اورمرکز تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔ زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگ گھبرا کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے-
![]()