کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں پی آئی بی پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن و تابڑ توڑ چھاپوں کا سلسلہ جاری بدنام زمانہ منشیات فروش پی آئی بی پولیس کے ہتھے چڑھ گئے چرس برآمد مقدمہ درج تفتیش شروع- تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او پی آئی بی عامر اعظم صدیقی نے زہر بیچنے والوں کے لئے ڈنڈا اٹھا لیا دوران کارروائی اہلکاروں نے ایس ایچ او پی آئی بی عامر اعظم صدیقی کی سربراہی میں بدنام زمانہ چرس کے بیوپاری نواز علی عرف کارا پنہور ولد محمد علی پنہور اور سلیم عرف پولا ولد منظور کو گرفتار کرلیا- ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں میں منشیات کے کاروبار کو فروغ دیکر نوجوان نسلوں کو تباہ کررہے تھے ملزمان کے قبضے سے سوا کلو سے زاٸد ہالا نسل کی چرس برآمد ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران عرصہ دراز سے کراچی کے مختلف علاقوں میں زہریلے دھندے میں ملوث ہونے کے انکشافات کیے ہیں ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے مزید پوچھ گچھ کے سلسلے کو تیز کیا جارہا ہے-
![]()