Home / اہم خبریں / بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اور فزیکل ٹیچر ایسوسی ایشن کے تعاون سے آل بلوچستان علی احمد شہید بلوچ چھٹا انٹر اسکول ہاکی ٹورنامنٹ شروع ہوگیا

بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اور فزیکل ٹیچر ایسوسی ایشن کے تعاون سے آل بلوچستان علی احمد شہید بلوچ چھٹا انٹر اسکول ہاکی ٹورنامنٹ شروع ہوگیا

کوئٹہ (اسپورٹس رپورٹر) بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اور فزیکل ٹیچر ایسوسی ایشن کے تعاون سے آل بلوچستان علی احمد شہید بلوچ چھٹا انٹر اسکول ہاکی ٹورنامنٹ شروع ہوگیا، بلوچستان ڈی ایچ اے کے سیکرٹری برگیڈیئر (ریٹائرڈ ) نفیس افضل ستی نے کیا۔ ایونٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی کھیل کے فروغ میں بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کا کردار قابل ستائش ہے، انہوں نے کہا کہ قومی کھیل کو فروغ دینے اور بچوں کو اس کھیل کی جانب راغب کرنے کے لیے اقدامات کو مزید بڑھانا ہوگا تاکہ مستقبل میں اس کھیل میں اچھے کھلاڑی ابھر کر سامنے آئیں اور وہ صوبے کا اور پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کریں۔

https://www.nopnewstv.com/7483  یہ پڑھیں بھی۔

انہوں نے ٹورنامنٹ کا افتتاح گیند کو ہٹ لگا کر افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کوئٹہ فرزانہ احمد زئی، پرنسپل فزیکل ٹیچر ایسوسی ایشن زلیخہ سمیت سیکرٹری جنرل بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن امجد ستی، نائب صدر عبدالغفار مینگل، جوائنٹ سیکرٹری اشرف بنگلزئی، فائنس سیکرٹری کامران صابر اور دیگر عہدیدار سمیت فزیکل ٹیچر ایسوسی ایشن کے عہدے داران بھی موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کوئٹہ فرزانہ احمد زئی نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبائی لہر کی وجہ سے صوبہ بھر میں غیر نصابی سرگرمیوں سمیت کھیل کے ایونٹس بلکل ختم ہوگئے تھے اس طرح کے ایونٹ منعقد کروانے سے کھیلوں کے فروغ کو اہمیت حاصل ہوگی اور تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں میں صحت مندانہ سرگرمیوں کا فروغ بھی ہو سکے گا، انہوں نے بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن اور فزیکل ایجوکیشن کے اس طرح کے ایونٹس کو منعقد کروانے میں ان کی تعریف کی اور کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کو حکومتی اور پرائیویٹ سیکٹر کی جانب سے مزید مدد فراہم کی جائے تاکہ ہاکی کا قومی کھیل ابھر کر سامنے آئے اور بلوچستان کی سطح پر اچھے کھلاڑی پیدا ہوں تاکہ ہم دنیا بھر میں اپنا کھویا وقار واپس پا سکیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے