تازہ ترین
Home / اہم خبریں / مالم جبہ ریسورٹ کی جانب سے ڈیرن سیمی، ہاشم آملہ اور ٹیم پشاور زلمی کے اعزاز میں عشائیہ، ڈیرن سیمی کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

مالم جبہ ریسورٹ کی جانب سے ڈیرن سیمی، ہاشم آملہ اور ٹیم پشاور زلمی کے اعزاز میں عشائیہ، ڈیرن سیمی کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان سپر لیگ کے بعد پاکستان میں موجود پشاور زلمی کے کوچ ڈیرن سیمی اور ہاشم آملہ نے پاکستان کے خوبصورت اسکی ریزورٹ مالم جبہ کا دورہ کیا، پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی، ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم، کپتان وہاب ریاض، کامران اکمل، عمید آصف بھی مالم جبہ پہنچے، مالم جبہ پہنچنے کے بعد ڈیرن سیمی اور کھلاڑیوں نے مالم جبہ کی چئیر لفٹ کی بھی سیر کی۔ ڈیرن سیمی نے کہا کہ سوات اور مالم جبہ کی خوبصورتی سے بہت متاثر ہوۓ ہیں۔ دنیا بھر سے لوگوں کو پاکستان آکر یہاں کے سیاحتی مقامات کا دورہ کرنا چاہئے۔ مالم جبہ اسکی ریزورٹ کے سی ای او وسیم الرحمان کی جانب سے پشاور زلمی ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا گیا۔ اس موقع پر ڈیرن سیمی، ہاشم آملہ اور کھلاڑیوں کو روایتی ویسٹ کوٹ، شال اور پشاوری ٹوپی بھی پیش کی گئی۔ معروف بینڈ خماریاں کی پرفارمنس پر ڈیرن سیمی نے ڈانس کرکے سب کو خوب محظوظ کیا۔ وہاب ریاض، کامران اکمل اور عمید آصف نے بھی اسٹیج پر پہنچ کر ڈیرن سیمی کا بھرپور ساتھ دیا۔ ڈیرن سیمی کے ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ سندھ کی قومی پیغامِ امن کمیٹی کے وفد سے ملاقات، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے عزم کا اعادہ

کراچی (رپورٹ، ذیشان حسین) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قومی پیغامِ امن کمیٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے