کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کے بی بی اے کی اجازت سے فردوس اتحاد کے زیر اہتمام عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ پر جاری ملک شاہد شہید باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید ایک میچ کا فیصلہ ہوگیا۔ اس میچ میں ون یونٹ کلب نے پیٹرسن اسٹار کو 34-44 پوائنٹس سے شکست دے دی ون یونٹ کلب کے کھلاڑی فیضان خان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، آج کے میچ میں اپنے وقت کے عظیم کھلاڑی ملک مطاہر حسین جو کہ لاہور سے ٹورنامنٹ کے میچز دیکھنے آئے ہیں وہ مہمان خصوصی تھے جبکہ اس موقع پر پاکستان رینجرز کے فلک شیر اور کے بی بی اے کے صدر غلام محمد خان، طارق حسین اور دیگر موجود تھے۔ میچ میں ون یونٹ کی جانب سے فیضان خان نے 15 نہال ہاشمی نے 13 اور طلال احمد نے 10 پوائنٹس اسکور کئے جبکہ پیٹرسن اسٹار کی جانب سے ڈئینزل پریرا نے 12 حمزہ جاوید اور ملٹن مینول نے بالترتیب 10-10 پوائنٹس اسکور کئے ظفراقبال، زاہد ملک اور نزاکت خان نے ریفریز کے جبکہ زعیمہ خاتون، نعیم احمد اور ممتاز احمد نے ٹیکنیکل آفیشلز کے فرائض انجام دیے آج کے میچ کو انٹرنیشنل امپائرجاوید محمد خان، عامر شریف اور عامرغیاث نے بھی دیکھا درین اثنا ٹورنامنٹ میں آج (جمعہ) کو آخری لیگ دونوں میچز کھیلے جائینگے 20 اور 21 مارچ کو ٹورنامنٹ میں آرام کے دن ہونگے۔