تازہ ترین
Home / اہم خبریں / الصفہ کیمپس کمالیہ میں سالانہ رزلٹ و تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد

الصفہ کیمپس کمالیہ میں سالانہ رزلٹ و تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد

بچوّں نے مختلف انداز میں ٹیبلیو پیش کیے،جنہیں والدین اور مہمانان نے خوب سراہا

پرنسپل، سٹاف اور ادارہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیااور بچوں میں انعامات تقسیم کیے گئے

کمالیہ (ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ویب ایڈیٹر نیوز آف پاکستان) تفصیلات کے مطابق الصفہ کیمپس پریس بازار محلہ عید گاہ کمالیہ میں سالانہ رزلٹ اور تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی جس میں والدین، بچوں اور خواتین مہمانان نے شرکت کی۔ بچوں نے تلاوت، نعت،ترانے اور بچوں نے مختلف انداز سے ٹیبلو پیش کرکے مہمانان اور والدین کو محفوظ کیا۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانان خواتین نے پرنسپل ادارہ سمیت سٹاف کی کارکردگی کو سراہا اور بہترین تعلیمی کوششیں کرنے پرادارہ الصفہ کیمپس کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔نمایاں کارکردگی کے حامل طلباء و طالبات میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔ تقریب میں پرنسپل دی نیشن سکول رشیدہ فاروق اور پرنسپل نووا سکول محترمہ مسز نوید رانا نے بھی شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

رب نواز خان مہوٹہ کے ڈیرہ خان حویلی میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا

کمالیہ (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) کمالیہ کے نواحی چک نمبر 268 گ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے