تازہ ترین
Home / اہم خبریں / چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ کمالیہ کے زیرِ اہتمام نیا سال2021 کا کیک کاٹنے کی تقریب

چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ کمالیہ کے زیرِ اہتمام نیا سال2021 کا کیک کاٹنے کی تقریب


کمالیہ (ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ویب ایڈیٹر نیوز آف پاکستان) ثقافتی سرگرمیاں ملک کے مثبت پہلوؤں کو اُجاگر کرنے میں فعال کردار ادا کرتی ہیں۔ کیونکہ کسی بھی خطے یا قوم کی پہچان اس کی ثقافتی ہم آہنگی سے ہوتی ہے۔ اور ثقافت ہماری روزمرہ زندگی کی راہوں کو متعین کرتی ہے اور ہم ان راہوں پہ چلتے ہوئے اسے شعوری طور پر محسوس نہیں کرتے۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ کے صدر ایم افضل چوہدری نے سال نو 2021 کی آمد پر کیک کاٹنے اور نئے عہدیداروں کی نامزدگی کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر ماڈل اداکارہ، گلوکارہ ثناء صنم اور معروف سماجی رہنما قیصر ظفر کو نائب صدر آرٹس و کلچر نامزد کیا گیا۔ تقریب سے مہمان گرامی پاسٹر وحید قادر نے اپنے خطاب میں کہا کہ نیا سال ہمیں اس بات کی خبر دیتا ہے کہ زندگی میں مزید احتیاط برتی جائے اور اپنی سابقہ کوتاہیوں سے توبہ کی جائے۔ اصل بات وقت کا صحیح استعمال ہے۔ ان کا ازالہ کر کے خود کو اچھا پاکستانی اور محب وطن بنانے کی کوشش کریں۔ آخر میں تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان تحریک انصاف کے تحصیل جنرل سیکرٹری کمالیہ، ڈاکٹر افتخار علی انجم نے اپنے خطاب میں کہا کہ نوجوان نسل کی رہنمائی اور کردار سازی کے لئے موثر اقدامات کی عصر حاضر میں اشد ضرورت ہے۔ کیونکہ نوجوان طبقہ میں بالخصوص محرومیوں کے شکار ترقی اور خوشحالی کے راستے نہ نظر آنے کی وجہ سے نا اُمید کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ آج کے اس پر آشوب چشم دور میں نوجوان نسل کی کردار سازی کے لئے نوجوانوں میں فکری سوچ، دانشوری، جستجو، جدوجہد جیسی صفات پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ اس ضمن میں چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ نوجوان نسل میں شعوری، بیداری اور ان کی صلاحیتوں کو اُجاگر کرنے میں موثر کردار ادا کر رہی ہے۔ تقریب میں پیارا پاکستان تنظیم کے صدر ساجد کمبوہ، سینئر صحافی ویب ایڈیٹر ڈاکٹر غلام مرتضیٰ، اور دیگر شخصیات نے شمولیت کی۔ 

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

سندھ کابینہ کا اجلاس کھیلوں کے فروغ کے لیے اہم فیصلے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کے اجلاس میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے