Home / اہم خبریں / مرکزی امیر پاکستان تحریک باہو صاحبزادہ پیر سلطان سرمد القادری نے باقاعدہ طور پر تحریکِ لبیک پاکستان میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

مرکزی امیر پاکستان تحریک باہو صاحبزادہ پیر سلطان سرمد القادری نے باقاعدہ طور پر تحریکِ لبیک پاکستان میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

جھنگ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ویب ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ) مرکزی امیر پاکستان تحریک باہو صاحبزادہ پیر سلطان سرمد القادری جانشین شہید ِ عشق نیب سجادہ نشین دربار حضرت سلطان سردار بخش شہید رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے باقاعدہ طور پر تحریکِ لبیک پاکستان میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔صاحبزادہ صاحب کو ناظمِ اعلیٰ الیکشن سیل پنجاب مقرر کر دیا گیا۔باقاعدہ نوٹیفکیشن علامہ خادم حسین رضوی صاحب کے چہلم کے بعد جاری کیا جائے گا۔اسِ موقع پر صاحبزادہ صاحب کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا۔ کہ اِنشاء اللہ آنے والے الیکشن میں پنجاب سے ایسے لوگ اسمبلی میں لائیں گے جو پنجاب سے بے حیائی کو ختم کریں گے۔ اور موٹروے جیسے جرم ہونے ہی نہیں دیں گے۔محمد بن قاسم کے حقیقی وارث ہونگے۔محمود غزنوی لائیں گے۔جو مورتیوں پر دودھ نہیں چڑھاتے پھرے۔ ایسے عا شقِ رسولﷺ لائیں گے جو قادیانیوں کو بہن بھائی نہ کہتے پھریں۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ انشااللہ آنے والے وقت تحریک لبیک پاکستان کا اور نبیﷺ کے غلاموں کا ہے۔ صاحبزادہ صاحب جلد الیکشن سیل کی پوری ٹیم سے ملاقات کریں گے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

National Women’s U19 Tournament to begin from Thursday

Karachi, (Sports Reporter) The Pakistan Cricket Board (PCB) has announced the dates and squadbs for …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے