تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کمالیہ پُل وہاب والی کے قریب نہر میں شگاف کو بھاری مشینری کے ذریعے مرمت کردیا گیا۔

کمالیہ پُل وہاب والی کے قریب نہر میں شگاف کو بھاری مشینری کے ذریعے مرمت کردیا گیا۔

کمالیہ (ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ویب ایڈیٹر) تفصیلات کے مطابق علی الصبح پُل وہاب کے قریب نہر میں شگاف پڑ گیا تھا جس پر اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی محمد عرفان ہنجرا بھاری مشینری کے ساتھ موقع پر پہنچے اور شگاف کو پُر کرنے کے لیے اقدامات شروع کردیئے۔ بعد از ڈپٹی کمشنر عمر جاوید اور اے ڈی سی آر مدثر بخاری نے بھی علاقہ کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے خود موقع پر موجود رہ کر شگاف پُر کرنے کے کام کام جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر جاوید نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شگاف پُر کرنے کے کام میں بھاری مشینری کے ساتھ محکمہ مال، زراعت اور ریسکیو 1122 کی افرادی قوت نے حصہّ لیا۔ بروقت اقدامات کے پیشِ نظر نہری پانی رہائشی آبادی میں داخل نہیں ہوا۔ شگاف پڑنے سے فصلوں کا بھی نقصان نہیں ہوا۔ شگاف پڑنے کے بعد ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے فوری ریسپانس کیا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

سندھ کابینہ کا اجلاس کھیلوں کے فروغ کے لیے اہم فیصلے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کے اجلاس میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے