تازہ ترین
Home / اہم خبریں / تیل کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کا فائدہ عوام تک پہنچایا جائے۔ کاشف سعید شیخ جنرل سیکریٹری جماعت اسلامی سندھ

تیل کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کا فائدہ عوام تک پہنچایا جائے۔ کاشف سعید شیخ جنرل سیکریٹری جماعت اسلامی سندھ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کے ساتھ پیٹرولیم لیوی ٹیکس کی مد میں 300 گنا اضافہ عوام کے ساتھ بہت بڑا دھوکا ہے، پیٹرول 35 روپے 73 پیسے میں خریدنے کے بعد 82 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے جو مہنگائی اور کورونا کے ستائے ہوئے عوام کی زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔ انہوں نے آج ایک بیان میں مزید کہا کہ اس وقت جب خام تیل فی بیرل کی قیمت 60 ڈالر کی بجائے 20 ڈالر فی بیرل تک پہنچ چکی ہے دنیا بھر کے ممالک تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں کا فائدہ اپنے عوام کو پہنچا رہے ہیں تبدیلی حکومت کے معاشی مشیروں نے عوام کی جیب پر ڈاکہ زنی جاری رکھی ہوئی ہے، خان صاحب کنٹینتر پر کھڑے ہوکر اپنی تقاریر میں سابق حکومت پر تنقید اور تیل مصنوعات پر ٹیکس کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے رہے لیکن اپنی حکومت میں پیٹرولیم مصنوعات پر پہلے سے بھی بھاری ٹیکس عائد کرکے عوام کو زندہ درگور کردیا ہے۔ آٹا، چینی چوری میں ملوث حکومتی زعماء کو بچانے اور عوام کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیلنے والی موجودہ حکومت سے عوام کی بھلائی کی امید کرنا عبث ہے، پی ٹی آئی کی دو سالہ مدت حکومت میں روزمرہ اشیاء کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ، صنعتوں کا پہیہ جام اور عوام زندہ درگور ہوچکے ہیں، اس وقت کورونا اور لاک ڈاﺅن سے متاثرہ عوام کو بھرپور ریلیف دینے کا موقع تھا تو حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی ٹیکس میں اضافہ کرکے عوام کی جیبوں پر ایک بار پھر ڈاکہ زنی کی ہے۔ صوبائی رہنماء نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی ٹیکس میں کمی اور عالمی منڈی میں قیمتوں میں ہونے والی کمی کا پاکستانی عوام کو بھرپور فائدہ پہنچایا جائے تاکہ لاک ڈاﺅن اور مہنگائی سے متاثرہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔

 

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: ایف آئی اے نے میرپورخاص ڈویزن کے 64 افسران کی بیگمات سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے پیسے وصول کیے انکی لسٹیں جاری کردی گئیں
https://www.nopnewstv.com/the-fia-​​received-money-from-the/

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے