Home / اہم خبریں / کراچی کی تاجر برادری کے حوالے سے سندھ حکومت کی جانب سے تاحال کوئی فیصلہ نہ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ حماد پونا والا صدر آل سٹی تاجر اتحاد

کراچی کی تاجر برادری کے حوالے سے سندھ حکومت کی جانب سے تاحال کوئی فیصلہ نہ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ حماد پونا والا صدر آل سٹی تاجر اتحاد

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) صدر آل سٹی تاجر اتحاد حماد پونا والا نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ کراچی کی تاجر برادری کے حوالے سے سندھ حکومت کی جانب سے تاحال کوئی فیصلہ نہ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے، کچھ تاجروں کی جانب سے اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے کی بھی مذمت کرتے ہیں، تاجروں سے استدعا ہے کہ پہلے ہی کاروباری اور تجارتی مراکز کو کھولنے کے حوالے سے سیاسی رنگ دے کر تاجروں کا معاشی قتل عام ہورہا ہے اب اگر سیاسی جماعتیں اپنے اہداف حاصل کرنے کے لئے تاجروں کا کاندھا استعمال کرنا چاہتی ہیں تو انہیں تاجر اپنا کاندھا نہ فراہم کریں، تاجروں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوتا دیکھ کر سیاسی جماعتوں نے اب تاجروں کے کاندھوں پر سیاست کرنے کے لئے اپنے چینلز استعمال کرنا شروع کردئے ہیں جو قابل مذمت ہیں، آل سٹی تاجر اتحاد نے پہلے ہی اس بات کو واضح کردیا ہے کہ ہم کسی بھی سیاسی جماعت کا حصہ ہیں نہ بنیں گے، سندھ حکومت فوری طور پر کے الیکٹرک کو پابند کرے کہ وہ چھوٹے تاجروں کی بجلی منقطع کرنے کا سلسلہ بند کرے، کے الیکٹرک کی جانب سے تاجروں کی بند دکانوں اور کاروباری مراکز کی بجلی منقطع کر رہی ہے جبکہ 45 روز سے دکانیں اور کاروبار بند ہونے کے باعث بجلی کے بل کی ادائیگی ممکن نہیں ہے، سوشل میڈیا اور دیگر جگہوں سے سینکڑوں کی تعداد میں ڈیلی ویجز پر کام کرنے والوں اور مزدوروں کے گھروں کی بجلی منقطع کرنے کی شکایات موصول ہورہی ہیں اس کو بھی فوری طور پر روکا جائے، تمام ایوریج بل منسوخ کئے جائیں اور تین ماہ تک بلز کی ادائیگی نہ لینے کا کے الیکٹرک کو پابند کیا جائے، حکومت فوری طور پر کے الیکٹرک کے اعلیٰ حکام کو طلب کرکے ان سے من مانے بلز کی فراہمی اور اس پر سرچارج کی بازپرس کرے اور انہیں اس سے روکے، سندھ حکومت بالخصوص وزیر اعلیٰ سندھ تاجروں کے خلاف کاٹی گئی ایف آئی آر واپس لیں۔

 

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:تیل کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کا فائدہ عوام تک پہنچایا جائے۔ کاشف سعید شیخ جنرل سیکریٹری جماعت اسلامی سندھ
https://www.nopnewstv.com/the-benefit-of-t…reduction-in-oil/

About admin

یہ بھی پڑھیں

ہل پارک پر تعمیراتی کام روک دیا گیا، میئر کراچی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہل پارک کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے