Home / اہم خبریں / ایف آئی اے نے میرپورخاص ڈویژن کے 64 افسران کی بیگمات سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے پیسے وصول کیے انکی لسٹیں جاری کردی گئیں

ایف آئی اے نے میرپورخاص ڈویژن کے 64 افسران کی بیگمات سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے پیسے وصول کیے انکی لسٹیں جاری کردی گئیں

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص ڈویزن کے تین اضلاع میرپورخاص، عمرکوٹ اور تھرپارکر میں محکمہ تعلیم کے گریڈ 17 سے گریڈ 19 کے 64 افسران اور محکمہ ریوینیو سمیت دیگر محکموں کے 13 افسران کی ماہ رانیوں (بیویوں) نے غریب نادار خواتین کے نام پر ملنے والے وظیفہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے پیسے وصول کیے انکی لسٹیں جاری کردی گئیں، پیسے واپس حکومت پاکستان کے خزانے میں جمع کرانے کا عمل شروع، فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی میرپورخاص نے 77 افسران کی بیویوں جس میں چھ میرپورخاص، 27 عمرکوٹ، 31 تھرپارکر جبکہ 13 ریونیو اور دیگر افسران کی بیویاں بھی وظیفے کی رقم لینے میں شامل ہیں ان سے پیسے واپس لینے کا عمل شروع کردیا ہے، یہ رقم 2018- 19 میں کم سے کم 26 ہزار سے 2 لاکھ سٿر ہزار تک کی رقم فی خاتون نے لی، ابتک بيس سے زائد بینفشریز نے رقم ایف آئی اے میرپورخاص میں واپس جمع کروادی ہے، ایف آئی اے نے بیان ریکارڈ کرنا شروع کردیا ہے، دوسری جانب زیادہ تر افسران نے بیوی سے علیحدگی اور لاتعلقی کے سرٹفکیٹس بھی جمع کروائے ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: میرپورخاص میں کورونا کو شکست دینے والے مزید 5 مریض گھروں کو روانہ، صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 8 ہوگئی
https://www.nopnewstv.com/5-more-patients-…-defeated-corona/

About admin

یہ بھی پڑھیں

ہل پارک پر تعمیراتی کام روک دیا گیا، میئر کراچی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہل پارک کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے