Home / اسلام آباد / وزیراعظم عمران خان کے دورہ ملائیشیا کا اعلان کردیا گیا، وزیر اعظم عمران خان ملائشین ہم منصب ڈاکٹر تن مہاتیر محمد سے بھی ملاقات کریں گے

وزیراعظم عمران خان کے دورہ ملائیشیا کا اعلان کردیا گیا، وزیر اعظم عمران خان ملائشین ہم منصب ڈاکٹر تن مہاتیر محمد سے بھی ملاقات کریں گے

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وزیراعظم عمران خان پیر کو 2 روزہ دورے پر ملائیشیا جائیں گے۔ ملائیشین ہم منصب ڈاکٹر مہاتیر محمد سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ پر بات چیت کی جائے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ ملائیشیا کا شیڈول تیار کرلیا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان 3 فروری کو 2 روزہ دورے پر ملائیشیا روانہ ہوں گے۔ وزیر اعظم عمران خان ملائشین ہم منصب ڈاکٹر مہاتیر محمد سے بھی ملاقات کریں گے۔ جبکہ 4 فروری کو پاکستان اور ملائشیا کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔ مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات اور تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ پر بات چیت کی جائے گی۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کا اقتدار سنبھالنے کے بعد سے اب تک ملایئشیا کا دوسرا دورہ ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

صحافت کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی تحریر : سردار عبدالرحمٰن ڈوگر ایڈووکیٹ/سابق صدر پریس کلب کمالیہ

آج 3مئی ہے۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں صحافیوں کا عالمی دن منایا جا رہاہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے