Home / اہم خبریں / عالمی مارکیٹ سمیت پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ہوگئی

عالمی مارکیٹ سمیت پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ہوگئی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) عالمی مارکیٹ میں سونا فی اونس 7 ڈالر جبکہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 200 روپے اور 171 روپے کی کمی ہوگئی۔ عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 7 ڈالر کی کمی ہوئی اور عالمی بازار میں فی اونس سونا 1571 ڈالر پر پہنچ گیا، عالمی مارکیٹ کا اثر ملکی صرافہ مارکیٹوں میں نظر آیا اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 200 روپے اور 171 روپے کی کمی ہوگئی۔ قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، لاہور، ملتان، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کم ہوکر 91 ہزار 200 اور دس گرام سونے کی قیمت کمی کے ساتھ 78  ہزار 190 روپے ہوگئی۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

صحافت کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی تحریر : سردار عبدالرحمٰن ڈوگر ایڈووکیٹ/سابق صدر پریس کلب کمالیہ

آج 3مئی ہے۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں صحافیوں کا عالمی دن منایا جا رہاہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے