تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کسانوں کیلئے بڑی خوشخبری، کھاد کی قیمتوں میں کمی کردی گئی

کسانوں کیلئے بڑی خوشخبری، کھاد کی قیمتوں میں کمی کردی گئی

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) حکومت کی جانب سے کسانوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے، کھاد بنانے والی کمپنیوں نے کھاد کی فی بوری کی قیمت 300 روپے کم کردی، فوجی فرٹیلائزر اور اینگرونے یوریا کھاد کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کی جانب سے کھاد بنانے والی کمپنیوں کیلئے گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس میں کمی کے فیصلے کسانوں کیلئے مثبت نتائج برآمد ہوئے، حکومتی فیصلے کے بعد کھاد بنانے والی کمپنیوں نے بھی کھاد کی قیمتوں میں کمی کردی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ فوجی فرٹیلائزر نے یوریا کھاد کی فی بوری میں 300 روپے کمی کردی ہے، جس سے یوریا کھاد کی فی بوری کی قیمت 1740 روپے ہوگئی ہے۔ اینگرو نے یوریا کھاد کی قیمت میں 160 روپے کمی کے بعد فی بوری 1880 روپے میں فروخت کرنا شروع کردی ہے۔ زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ کھاد کی قیمتوں میں کمی سے کاشتکار کھاد کا استعمال زیادہ کریں گے، جس سے فصلوں کی پیداوار میں اضافہ ہوجائے گا۔ دوسری جانب محکمہ زراعت کا کہنا ہے کہ گندم کی فصل چند روز بعد گوبھ پر آنے والی ہے لہٰذا کاشتکار سٹہ نکلتے وقت یوریا کھاد ڈالنے کا خاص خیال رکھیں۔ کاشتکاروں کے نام پیغام میں انہوں نے کہا کہ جب گندم کا پودا سٹہ نکال رہا ہو تو کسان بھائیوں کو چاہیے کہ وہ اس وقت فی ایکڑ گندم کی فصل کو ایک بوری یوریا کھاد لازمی ڈالیں نیز زیادہ فائدہ حاصل کرنے کیلئے یوریا کھاد کی بوری کو جہاں کھال سے پانی کھیت میں جاتا ہے وہاں اس جگہ رکھ دیں اس طرح وہ کھاد اس پانی میں حل ہوکر پورے کھیت میں چلی جائے گی اور ساری فصل کو اس سے تقویت ملے گی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

نیشنل یونین آف جرنلسٹس اور عوامی امن کمیٹی برائے انسانی حقوق کے زیر اہتمام یکجہتی افواجِ پاکستان ریلی

  بانی NUJ محمد احسان مغل کی قیادت میں کاشف آزاد، آفتاب خان، ملک طارق، …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے