کوہستان (رپورٹ: عتیق سلیمانی) ڈپٹی کمشنر کوہستان عارف خان یوسفزئی نے ہربن بھاشا کی کمیٹی ممبران کے ساتھ اپنے دفتر میں ایک اہم بیٹھک کی، جس میں علاقہ معززین و کمیٹی ممبران نے مختلف امور پر تفصیلی گفتگو کی اور درپیش مسائل سے ڈپٹی کمشنر کوہستان کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوہستان نے شرکاء کو یقین دہانی کروائی کہ ان کا ہر مسئلہ مل بیٹھ کر اور باہمی مشاورت سے حل کرنے کی بھر پور کوشش کی جائے گی، جس پر کمیٹی ممبران نے ڈپٹی کمشنر کوہستان کی دلچسپی کو سراہا۔
![]()