Home / اہم خبریں / پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام 36ویں قومی جونیئر ہاکی چیمپین شپ دلچسپ ترین مرحلہ میں داخل ہوگئی، کواٹر فائنلز میں ٹیمیں ایک دوسرے پر سبقت لینے کے لئے تیار

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام 36ویں قومی جونیئر ہاکی چیمپین شپ دلچسپ ترین مرحلہ میں داخل ہوگئی، کواٹر فائنلز میں ٹیمیں ایک دوسرے پر سبقت لینے کے لئے تیار

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام 36ویں قومی جونیئر ہاکی چیمپین شپ دلچسپ ترین مرحلہ میں داخل ہوگئی، کواٹر فائینلز میں ٹیمیں ایک دوسرے کو پچھاڑنے کے لئے تیار، واپڈا ٹاپ سکورنگ ٹیموں میں پہلے، ماڑی پیٹرولیم دوسرے جبکہ پاکستان کسٹمز تیسرے نمبر پر قبضہ جمائے کھڑی ہیں، پورٹ قاسم کے عبدالرحمٰن تاحال ٹاپ سکورر کی دوڑ میں پہلے، پاکستان واپڈا کے حسن سلیم دوسرے اور سندھ بی کے ارسلان حیدر تیسرے نمبر پر موجود ہیں، کواٹر فائینلز 5 دسمبر کو کھیلے جائینگے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام 36ویں قومی جونیئر ہاکی چیمپین شپ میں شریک ٹیموں میں کانٹے دار میچوں کے مرحلہ کا آغاز کل سے ہوگا، چیمپین شپ کی آٹھ ٹاپ ٹیمیں پی ایچ ایف میگا ایونٹ کے ٹائٹل کے لئے ایک دوسرے کے مدمقابل ہونگیں۔ کواٹر فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں میں سوئی سدرن گیس کمپنی، پورٹ قاسم، واپڈا ، کے پی کے (اے)، آرمی (اے)، پنجاب (اے)، ماڑی پیٹرولیم اور پاکستان کسٹمز شامل ہیں۔ اب تک کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان واپڈا ہاکی ٹیم 36 گولوں کے ساتھ ٹاپ سکورنگ رینکنگ میں پہلے نمبر پر موجود ہے جبکہ ماڑی پیٹرولیم ہاکی ٹیم 33 گول سکور کرکے دوسری پوزیشن اور پاکستان کسٹمز30 گول سکور کے ساتھ تیسری پوزیشن پر قبضہ جمائے ہوئے ہے۔ پورٹ قاسم کی ٹیم 30 گول سکور کے ساتھ چوتھے، آرمی اے 28 گول کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہے۔ دوسری جانب پورٹ قاسم کے کھلاڑی عبدالرحمان چیمپین شپ میں 10 گول سکور کرکے اب تک ٹاپ سکورر پوزیشن پر پہلے نمبر پر کھڑے ہیں جبکہ پاکستان واپڈا کے حسن سلیم اور سندھ (بی) کے ارسلان حیدر 8 گول کرکے دوسرے نمبر جبکہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے پینلٹی کارنر سپیشلسٹ رضوان علی، آرمی اے کے ایم عثمان اور پاکستان کسٹمز کے شہباز 7 گول کرکے ٹاپ سکورنگ رینکنگ میں تیسری پوزیشن پر قبضہ جمائے کھڑے ہیں۔ 36ویں قومی ہاکی چیمپین شپ کے کواٹرفائینلز 5 دسمبر کو نیشنل ہاکی سٹیڈیم آسٹروٹرف گراؤنڈ نمبر 2 لاہور پر کھیلے جائینگے۔ پہلا کواٹر فائنل 9:00 بجے دن سوئی سدرن گیس اور پورٹ قاسم کے مابین کھیلا جائیگا۔ دوسرا کواٹر فائنل 11:00 بجے دن پاکستان واپڈا اور کے پی کے (اے) کے مابین کھیلا جائیگا۔ تیسرا کواٹر فائنل 1:00 بجے دن پاکستان آرمی (اے) اور پنجاب (اے) کی ٹیموں کے مابین کھیلا جائیگا جبکہ میگا ایونٹ کا چوتھا کواٹر فائنل 2:30 بجے ماڑی پیٹرولیم اور پاکستان کسٹمز کے مابین کھیلا جائیگا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام اس شاندار ایونٹ میں ٹورنامنٹ ڈائریکٹر پاکستان کے فرائض مایہ ناز اولمپین انجم سعید سر انجام دے رہے ہیں جبکہ انٹرنیشنل ٹیکنیکل آفیشلز حسن اختر اور محمد شفیق بھٹی بطور اسسٹنٹ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے قومی جونیئر ہاکی چیمہین شپ میں انٹرنشیل ہاکی ایمپائرز مینجر راشد بٹ بطور ایمپائر مینجر فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے