Home / اہم خبریں / حکومت سندھ کی جانب سے خصوصی بچوں کو کارآمد شہری بنانے کیلئے سندھ بھر میں کئی اسپیشل اسکول کھولے گئے ہیں جہاں خصوصی بچوں کو معیاری تعلیم دی جارہی ہے۔ ریجنل ڈائریکٹر اسپیشل ایجوکیشن میرپورخاص

حکومت سندھ کی جانب سے خصوصی بچوں کو کارآمد شہری بنانے کیلئے سندھ بھر میں کئی اسپیشل اسکول کھولے گئے ہیں جہاں خصوصی بچوں کو معیاری تعلیم دی جارہی ہے۔ ریجنل ڈائریکٹر اسپیشل ایجوکیشن میرپورخاص

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ریجنل ڈائریکٹر اسپیشل ایجوکیشن میرپورخاص غلام علی بوذدار نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کی جانب سے خصوصی بچوں کو کارآمد شہری بنانے کیلئے سندھ بھر میں کئی اسپیشل اسکول کھولے گئے ہیں جہاں خصوصی بچوں کو معیاری تعلیم دی جارہی ہے ہمیں خصوصی اور عام بچوں کے درمیان فاصلے کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن اینڈریہیبلیٹیشن سینٹر میرپورخاص کے زیراہتمام خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر اجرک کلب میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اللہ نے خصوصی بچوں میں ایسی صلاحیتیں دی ہیں جو عام بچوں میں نہیں ہیں اللہ نے اگر ان میں کوئی کمی رکھی ہے تو اس کمی کو پورا کرنے کیلئے دوسری صلاحیتوں میں اضافہ کیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سندھ کی جانب خصوصی بچوں کو تعلیم، کتابیں، یونیفارم، سمیت گھر سے اسکول اور اسکو ل سے گھر تک پہنچانے کیلئے ٹرانسپورٹ کی سہولت مفت فراہم کی جارہی ہے جبکہ خصوصی بچوں کو 2 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ اور اسکول میں خوراک فراہم کرنے کا بل سندھ اسمبلی میں منظور کیا گیا ہے جس پر جلد عمل کیا جائے گا تقریب میں خصوصی بچوں نے نعت، ملی نغمے اور ٹیبلوز پیش کئے اس موقع پر پرنسپل گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن اینڈ ریہیبلٹیشن سینٹر میرپورخاص کمال احمد، پرنسپل گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن وی آئی اینڈ ایچ آئی سینٹر عاشق سرہیانی، پرنسپل گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن فار پی ڈی اینڈ آر سی پی ایچ سینٹر میرپورخاص حسن علی لغاری، ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر میرپورخاص میرل خان سہتو، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر جنید مرزا، اسپیشل بچوں اور والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ 

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے