میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص کے نجی اسکول کی ٹیچر کا کارنامہ دو بچوں کو اسکول میں بند کرکے تالا لگا دیا۔ میرپورخاص کے تھامس آباد کے نجی اسکول سے بچوِ کی چیخنیں رونے کی آواز پر اہل محلہ نے پولیس کو اطلاع دی تو ڈی ایس پی سٹی منظور کھوسو نے پولیس کی نفری کے ساتھ نجی اسکول کا تالا توڑ کر دو بچوں ہاشم اور عبداللہ کو باہر نکالا اور بچوں کے والدین کے ساتھ تھانے منتقل کیا۔ تاحال لیڈی ٹیچر اور انتظامیہ کے خلاف کاروائی نہی ہو سکی ہے۔
![]()