میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈپٹی کمشنر میرپورخاص نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کے خلاف میرپورخاص ضلعے میں 27 اکتوبر کو یومِ سیاہ کے طور پر منایا جائے گا، تفصیلات کے مطابق کشمیر یوم سیاہ کے سلسلے میں 24 اکتوبر کو صبح 11 بجے تحصیل سندھڑی میں گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول ہنگورنو سے مالہی پٹرولیم سروس تک، تحصیل حسین بخش مری میں اسسٹنٹ کمشنر آفس حسین بخش مری سے میرپورخاص پریس کلب تک، تحصیل شجاع آباد میں گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول میرواہ گورچانی سے پریس کلب میرواہ تک، تحصیل ڈگری میں اسسٹنٹ کمشنر آفس ڈگری سے پریس کلب ڈگری تک، 25 اکتوبر صبح 11 بجے تحصیل میرپورخاص میں اسسٹنٹ کمشنر آفس میرپورخاص سے میرپورخاص پریس کلب تک، تحصیل جھڈو میں ناکہ چوک سے پریس کلب جھڈو تک، تحصیل کوٹ غلام محمد میں گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول کوٹ غلام محمد سے پریس کلب کوٹ غلام محمد تک جبکہ 27 اکتوبر کو صبح 11 بجے ہیڈ کوارٹر میرپورخاص میں شہید بینظیر بھٹو ہائرسیکنڈری اسکول میرپورخاص سے میرپورخاص پریس کلب تک ریلیاں نکالی جائیں گی، اس کے علاوہ 24 سے 27 اکتوبر تک ضلعے کے مختلف سرکاری اسکولوں میں مباحثہ اور تقاریری مقابلے منعقد کرائے جائیں گے اور مختلف اہم شہروں، رستوں اور اہم چوراہوں پر مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کے خلاف بینرز، بل بورڈز اور پینافلیکس آویزاں کئے جائیں گے۔
![]()